ساہیوال(حسن بخاری سے )پاکستان تحریک انصاف کے ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب نے ضلع ساہیوال کی ورکنگ کمیٹی ممبران کی نامزدگی مکمل کر لی ہے اور عمران خان غزالی کو صدر مقرر کیا گیاہے،سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری شہزاد احمد چیمہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا زاہد کو سینئر نائب صدر،ندیم قادری اور میاں خلیل احمد کو نائب صدر اور شفقت شفیق کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیاہے-نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم جٹ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،راؤ عمیر سرفراز اور ذیشان رمضان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،یونس گجر،چوہدری شکیل،فیصل جہانگیر مردانہ اور محمود گجر کو جائنٹ سیکرٹری جبکہ محمود چوہان سیکرٹری فنانس،مظفر سیکرٹری انفارمیشن اور عابد بھونانہ سیکرٹری لیگل افیئرز تعینات کئے گئے ہیں ضلعی صدر عمران خان غزالی نے اپنے نوٹیفیکیشن پر تحریکِ انصاف کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ ضلع کے تمام عہدیداران عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے اس موقع پر تحریکِ انصاف کے رہنما اور صدر راہِ حق فاؤنڈیشن چوہدری صغیر انجم اور چئیرمین مارکیٹ کمیٹی رہنما تحریکِ انصاف میاں بابر صغیر انجم نے ضلع ساہیوال کے تمام عہدیداروں کو تعیناتی پر مبارکباد دی