پاکپتن (حسن بخاری سے)کشمیری ہیرو بر ہان وانی کی چوتھی برسی کے موقع پر جاپان میں کشمیری راہنما شاہد مجید کی طرف سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان سینئر نائب صدر ملک یونس، عرفان صدیقی کشمیر کونسل جاپان کے چیئرمین مرزا خلیل بیگ کے علاوہ پی ٹی آئی عوامی نیشنل پارٹی، پی پی پی اسلامک سرکل جاپان انٹرنیشنل پریس کلب اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور برہان وانی کی جرات و بہادری پر اُن کو سلام پیش کیا اور کہا گیا کہ اُن کی عظیم شہادت سے کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی کے لیے جذبہ پیدا ہوا ہے اس موقع پر مقررین کشمیر میں لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور کہا کہ نریندر مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا آنکھیں کھولے اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم و بر بریت سے نجات دلائے۔