پاکپتن (حسن بخاری سے)ایم ایس ایف ضلع پاکپتن کے صدر پیر معین الدین چشتی کے چچا پیر سعد چشتی اور پیر حمزہ چشتی کے والد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے نماز جنازہ دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکرؒ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ تاجروں شہریوں اور ایم ایس ایف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جبکہ سید حسن عباس بخاری صوبائی جنرل سیکرٹری پریس کلبز یونٹی آف پنجاب اوصاف میڈیا رائل نیوز گروپ لاہور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر سابق اُمیدوار MPA میاں جلال اکبر ہوتیانہ، سابق صوبائی خطیب قاضی وہاج احمد، راولپنڈی سے سیّد اسرار حسین شاہ، علامہ محمد شاکر حسین، حافظ خادم حسین، سینئر صحافی شیخ منیر احمد، ملک محمد علی، طاہر دلشاد، پیر امداد حسین، وقار فرید جگنو، معروف قانون دان ملک اللہ دتہ کھوکھر ایڈووکیٹ، وحید احمد چوغطہ ایڈووکیٹ، سماجی رہنما پیر طالب قمر الوردی شریف والے و دیگر شخصیات نے بخاری ہاؤس میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا تو کوئی نعم البدل نہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین