پاکپتن (حسن بخاری سے) سابق تحصیل ناظم پاکپتن دیوان عظمت سید محمد چشتی امیدوار چیئرمین سٹی میونسپل کمیٹی پاکپتن دیوان فرید الدین مسعود چشتی نے انجمن قصاب ایسوسی ایشن پاکپتن کے عہدیداران کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں ملک محمد افضل شیخ محمد علی، غلام فرید ننھا محمد شفیع شیخ اعظم، ملک امجد اور دیگر نے شرکت کی دیوان عظمت سید محمد چشتی نے انجمن قصاب ایسوسی ایشن پاکپتن کے عہدیداران اور اُن کے ساتھ وابستہ افراد کی اُن کے بیٹے امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی دیوان فرید الدین مسعود چشتی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انجمن قصاب ایسوسی ایشن کے فیصلے پر انتہائی مشکور ہیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اُن کا بیٹا شہر فرید کی عوام کی بھر پور خدمت کرئے گا۔