پاکپتن (حسن بخاری سے)چیئرمین متحدہ ایم کیو ایم پاکستان سابق وفاقی وزیر آئی ٹی رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کی خصوصی دعوت پر پاکپتن تشریف لائے انہوں نے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر ؒ کے مزار پر حاضری دی بعد ازاں خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کے راہنما دیوان عظمت سید محمد چشتی کی رہائش گاہ پر گئے اور وہاں دیوان عظمت سید محمد چشتی نے خالد مقبول صدیقی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر دیوان احمد مسعود چشتی امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی دیوان فرید الدین مسعود چشتی بھی موجود تھے اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔