ُپاکپتن (حسن بخاری سے) میاں نوید علی ایم پی اے پاکپتن سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو رہائی کے موقع پر مبارکباد اور ظلم وجبر کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس موقع پر خواجہ بردران نے میاں نوید علی کو مشکل اور کٹھن وقت میں پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداریاں قائم رکھنے اور ثابت قدم رہنے پر انکی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر میاں نوید علی نے کہا کہ ہمارے قائد میاں شہباز شریف کی آج وطن واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب قوم کو نیازی حکومت سے چھٹکارا ملے گا اور آئندہ ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔