ُپاکپتن (حسن بخاری سے ) محلہ شاہد نگر میں لاکھوں مالیت کی چوری قیمتی مال مسروقہ بھی غائب، تھانہ سٹی چوری کا سراغ لگانے میں نا کام شہری اعجاز مسعود چشتی اور ارشد چشتی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار اور آر پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق شہری اعجاز مسعود چشتی جو سعودی عرب میں روز گار کے لیے گیا ہوا تھا ایک شادی میں شرکت کے لیے اپنے گھر پاکپتن آیا ہوا تھا شادی میں شرکت کے لیے گاؤں گیا نا معلوم چوروں نے گھر میں گھس کر گھر کامکمل صفایا کر دیا تالے توڑ کر دو لاکھ کی نقدی پاکستانی، 10ہزار سعودی ریال 800امریکی ڈالر تقریباََ 10تولے طلائی زیورات چاند قیمتی پار چات موٹر سائیکل اور دو عدد بیٹریاں تین موبائل فون لائسنس اور قیمتی کاغذات چوری ہو گئے ارشد مسعود چشتی اور پیر اعجاز چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن واردات کا سراغ لگانے میں نا کام ہے انہوں نے کہا کہ اُن کی سب جمع پونجی لٹ چکی ہے اور بھاری مالیت کی واردات نے انہیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آر پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، جبکہ دوسری واردات میں محلہ شاہد نگر سے تنویر انور کے گھر سے نا معلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے، تفصیلات کے مطابق تنویر انور کے گھر نا معلوم چور تالے توڑ کر گھر سے 3لاکھ کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی پار چات چوری کر کے لے گئے لیکن تا حال سٹی پولیس چوری کا سراغ نہیں لگا سکی تنویر انور نے آر پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ تیسری واردات میں موٹر سائیکل سوار طلبا پڑھ کر گھر جاتے ہوئے نا معلوم موٹر سائیکل ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے تفصیلات کے مطابق طالب علم محمد طارق ولد محمد رمضان اپنے دوست کے ساتھ اکیڈمی پڑھ کرموٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ کمیر چونگی کراس کر کے ٹبہ شیر کوٹ روڈ پر پیچھے سے آنیوالے دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور تلاشی شروع کر دی اور جیب سے موبائل فون اور پرس نکال کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے محمد طارق نے کاروائی کے لیے تھانہ سٹی پاکپتن میں درخواست دے دی ہے۔