پاکپتن (یاسر خان سے)پنجاب بھر کے صحافیوں کو اکٹھا کرنے کے لئے پریس کلب رجسٹرڈ پاکپتن کے چار رکنی وفد نے بورے والا پریس کلب اور ساہو کا پریس کا مطالیا تی دورہ کیا اور صوفی بزرگ حضرت جاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر کے مزار پر خصوصی حاضری دی۔تفصیلات کے مطابق بانی پریس کلب رجسٹرڈ پاکپتن ملک محمد علی،سینئر صحافی شیخ منیر احمد جنرل سیکرٹری سید حسن عباس بخاری نائب صدر حاجی ےٰسین تحصیل پریس کلب عارف والہ کے صدر محمد جمیل بٹ نے ساہو کا پریس کلب کا دورہ کیااس موقع پر ساہو کا پریس کلب کے صدر حاجی الیاس چوہدری اور دیگر عہداران سے ملاقات کیا۔اس موقع پر ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے صحافی وفد سے بھی ملاقات کی گئی۔علاقائی صحافیوں کی اس اہم بیٹھک میں علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل اور اُن کے حل کے اقدامات پر غور کیا گیا اور ان مسائل کو حل کرانے اور علاقائی صحافیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے علاقائی صحافیوں کو مضبوط اور بہترین پلیٹ فارم بنانے کی کوشش تیز کرنے کی تجویز زیر ِغور لائی گئی۔ اس کے علاوہ پریس کلب بورے والہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر چیئر مین پریس کلب اصغر جاویدجنرل سیکر ٹری سے بھی اہم ملاقات کی گئی جبکہ وفد نے بزرگ حضرت چاولی مشائخ المعروف حضرت بابا حاجی شیر کے مزار پر خصوصی حاضری دی۔ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی امن و امان اور علاقائی صحافیوں کے اتحادو اتفاق کے لیے خصوصی دعا کی۔پاکپتن پنجاب بھر کے صحافیوں کے مسائل صحافیوں کے پلیٹ پر حل ہوں گے صحافی رہنما الیاس چوہدری ملک محمد علی ڈاکٹر عمران جاوید کی صحافی بیٹھک ساہوکا میں تجزیہ نگار حسن بخاری سے گفتگو اس وقت علاقائی صحافی مسائل کا شکار ہیں صحافی بیٹھک میں ڈاکٹر شہزاد چوہدری شیخ منیر احمد حاجی محمد یاسین چغتا محمد جمیل بٹ معسود فاروق ڈاکٹر محمد بخش بھٹی عمران خان احمد عروج بھٹی محمد صفدر چودھری کی شرکت پنجاب بھر کی سینئر صحافیوں نے بعدازاں دربارحضرت دیوان حاجی شیر پر حاضری دی اور صحافیوں کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے دعا مانگی