پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع پاکپتن کے قومی رضا کاروں کو گزشتہ سولہ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی شدید ترین مہنگائی میں قومی رضا کاروں کو گھر چلانا بھی مشکل ہو گیا تفصیلات کے مطابق قومی رضا کاروں کو حکومت کی طرف سے دو ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں لیکن ضلع پاکپتن کے قومی رضا کاروں کو سولہ ماہ سے دو ہزار روپے ماہانہ بھی نہیں مل رہے قومی رضا کاران محکمہ پولیس کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ تھانوں اور ناکوں پر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں جبکہ شدید ترین سردی میں قومی رضا کاران پولیس جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر فریضہ سر انجام دیتے ہیں لیکن بد ترین مہنگائی میں حکومت کی طرف سے ملنے والے دو ہزار روپے ماہانہ سے بھی محروم ہیں اور بڑے پولیس افسران نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے قومی رضا کاران اللہ کے سہارے کام کرنے پر مجبور ہیں۔