اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینیئر شپ (سربراہی) سے ہٹا دیا جس کے نتیجے میں اب ایم کیو ایم بہادرآباد ہی ایم کیو ایم پاکستان ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی کنوینیئر شپ سے ہٹا دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کی قیادت میں ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔