قائد مسلم لیگ( ن) میاں حمزہ شہباز کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن)کے عہدیداران و کارکنان نے سینئر مسّلم لیگی رہنما رانا احمد علی آرائیں کی قیادت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب پاکپتن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ سینئر مسّلم لیگی رہنما رانا احمد علی آرائیں نے کہا کہ عمران نیازی انتقامی کارروائیاں بند کریں نیب بلاوجہ اور بغیر ثبوت کے مسّلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چند شر پسند پی ٹی آئ کے عھدیدارن اور دہنما کے کہنے پر اگر ہمارے خلاف کوئی کروائی کریں گے تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ہم پر امن شہری ہیں ہے اور پر امن احتجاج کرتے رہے گے جو ہمارا حق ہے اور اپنے قائدین کی کال پردما دم مست قلندر ہو گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے قائدین کی کال کے منتظر ہیں احتجاجی مظاہرے میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری مظفر اقبال صدر غلہ منڈی راؤ رفاقت علی ضلعی صدر امتیاز علی خان ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل فریدی سٹی صدر چوہدری اعظم سٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈی بٹ ضلعی صدر یوتھ ونگ پیر حاضر چشتی ضلعی صدر ایم ایس ایف پیر معین چشتی ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف حسنین رضا بخاری سینئر نائب صدر عاطل منے خان خالد محمود جٹ ضلعی صدر خواتین ونگ موتیہ مسعود خالد سٹی صدر ریحانہ عباسی ضلعی صدر وکلا ونگ میاں فاروق وٹو لائر ونگ کے صدر ملک اویس سلطان پاشا عمر فاروق ایڈووکیٹ وسیم ایڈووکیٹ ایم وائی او کے رہنما وسیم سیال ملک وقاص پاشا و دیگر سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری مظفر اقبالضلعی صدر امتیاز علی خان ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل فریدیجنرل سیکرٹری ایم ڈی بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی یہودیوں کا ایجنٹ ہے نہ تجربہ کار حکومت نے پہلے ہی بجٹ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ہمارے قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جایں نہیں تو عوام کا سمندر کٹھ پتلی حکومت کو بہا کے لے جائے گا