لاہور(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور کے فوڈ سینٹروں پر ذمینداروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار فوڈ انسپکٹرز ابرار حسین۔ رانا محمد حنیف۔محمد ناصر گجر۔ اشفاق احمد اور محمد اقبال نے محکمہ فوڈ سروے میں بتایا کہ پہلی پالیسی میں پریشانی کا سامنہ تھا لیکن جب سے نسیم صادق سیکرٹری فوڈ نے چارج سنبھال کر پالیسی اوپن کر دی جس سے محکمانہ کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔اب امید ہے کہ گندم خرید 2019/2020 کے ٹارگٹ 70فیصد مکمل ہوجا ئینگے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈی ایف سی قصور چوہدری محمد ذولفقار کی سرپرستی میں صاف شفاف گندم خرید مہم جاری ہے اس موقعہ پر فوڈ سپروائزر محمد عرفان ۔محمد فیاض بھی موجود تھے۔