پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے خضر حیات نے جنرل سیکرٹری پریس کلب حسن عباس بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چونگی شیخ جمال کے کے قریب ملزم محمد بلال کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1250 گرام چرس برآمد ہوئی، دوسرے واقع میں چوک رازق داد میں مخبر کی اطلاع پر ملزم عمران کو مشکوک جان کر قابو کیا جس کے قبضہ سے 1305 گرام چرس اور 430 روپے وٹک کی رقم برآمد ہوئی تیسرے واقع میں پولیس تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر محلہ پیر کوٹ میں چھاپہ مار کر ملزم لیاقت علی کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی و سامان کشیدگی شراب برآمد ہوا، چوتھے واقع میں فوارہ چوک میں ملزم سرفراز کو مشکوک جان کر قابو کیا جس کے قبضہ سے 206 گرام چرس اور 110 روپے وٹک کی رقم برآمد ہوئی پانچویں واقع میں محلہ پیر سلطان میں ملزم محمد سرور کو مشکوک جان کر قابو کیا جس کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد ہوئی۔