پاکپتن (یاسر خان سے)جرائم پیشہ افراد اور ان کے سرپرستوں کو واضح پیغام ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں، ضلع پاکپتن کی پولیس ان کی سر کوبی کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے، شہریوں کی جان ومال، امن وامان اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات اکا ظہار ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے اپنے آفس میں پر یس کلب (ر) پاکپتن کے عہد یدران صدر افتخار احمد بھٹی، جنرل سیکر ٹر ی سید حسن عباس بخاری، بانی ممبر ملک محمد علی، شیخ منیر احمد، رانا جو اد مسعود، محمد علی رہمانی، خالد محمود جٹ، سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پر یس کلب (ر) پاکپتن کے عہد یدران نے انہیں پاکپتن تعینانی پر خو ش آمدید کہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی، ڈی پی او عبادت نثار نے مزید کہا کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی نگری میں تعیناتی ان کیلئے با عث فخر ہے، شہر بابا فرید کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے، تمام پولیس افسران کو جان ومال، امن وامان اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہد ایات جاری کر دی ہیں۔