پاکپتن (حسن بخاری سے) ملک کو کرپشن زدہ لوگ لوٹ رہے ہیں، ضلع پاکپتن سے خصوصا میونسپل کمیٹی سے ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماء رانا احمد علی آرائیں نے میونسپل کمیٹی پاکپتن کے آفس میں عمر بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیر مین میونسپل کمیٹی محمد مظفرا قبال ایڈوکیٹ، وائس چیر مین چوہدری اسرار احمد، چیرمین یونین کونسل چوہدری بشیر احمد،کونسلرز،افسران و اہلکاران، میڈیا کے نمائند گا ن اور ایم ڈی بٹ بھی موجود تھے رانا احمد علی آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے زمہ دران کو مبارکباد پیش کی اور عمر بلاک کی تعمیر کو خوش آئین قرار دیا اور کہا کہ میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام مزید ایسے منصوبے بنائے جائیں گے اور ادارے شہریوں کے مسائل کو حل کرکے اسے قابل فخر ادارہ بنائیں، چیرمین چوہدری محمد مظفراقبال، وائس چیرمین چوہدری اسرار احمد نے بھی اظہار خیال کیا