پاکپتن (حسن بخاری سے)عوام کو ریلیف ہر صورت فراہم کیا جائے گا ۔چورو ں ، ڈاکوؤ ں اور منشیات فرشوں کے خلا ف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ان کے خلاف آ ہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا

ان خیا لا ت کا اظہا ر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی صاحب نے تھانہ سٹی عارفوالہ میں عوام والناس کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا. کھلی کچہری میں علاقہ کے انجمن تاجران و الیکٹرونک و پر نٹ میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کھلی کچہری میں خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جرا ئم پیشہ افراد کتنے بھی با اثر کیو ں نہ ہوں ان سے آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جائے گا. منشیا ت فروش ہماری نوجوا ن نسل کے قاتل ہیں ان کو اس معاشرے میں رہنے کا کوئی حق نہیں ان کو جیل کی سلا خو ں میں ڈا لا جا ئے گا ۔ انہو ں نے پو لیس اہلکا رو ں کو ہدایت کی کہ تھا نہ جات میں آ نے والے شریف شہریو ں سے اخلا ق سے پیش آ یا جائے اور ان کے جا ئز کا مو ں میں کسی قسم کی رکا وٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

کھلی کچہری کے دوران عوام والناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔عوام والناس کے سوالوں کے جوابات دیتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ضلع پولیس پاکپتن کے متعلق شکایات کو براہ راست خود سنناہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنسٹیبل سے ڈی پی او تک ایک ہی مقصد ہونا چاہیے کہ وہ کر ائم کے خلاف کام کرے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف برسرپیکار رہے تاکہ ملزمان پولیس سے خوف کھائیں اور عوام تحفظ محسوس کریں ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سلیم احمد وڑائچ ، ڈی ایس پی غلام محمد بھی موجود تھے ۔