پاکپتن (حسن عباس بخاری سے) اپیکا ضلع کونسل کے عہدیداران نے آج قلم چھوڑ ہڑتال کی اور ضلع کونسل آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب وضلعی صدر اپیکا محمد عرفان چانڈیو نائب صدر محمد ذاکر۔ عباس رحمانی نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری کے لیے 30 اپریل کو دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ھو گا جس میں مرکزی قائدین کے مطابق پورے پنجاب سے سینکڑوں ملازمین دھرنا میں شامل ہوں گے چند مطالبات جن میں 200 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے پے اسکیل ریوائز کیے جائیں میڈیکل الاؤنس و دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج و دھرنا دیا جائے گا اس موقع پر بشیر احمد چیئرمین سردار عبدالغنی ڈوگر صدر اپیکا ضلع کونسل سردار خان مانڈل جنرل سیکرٹری محمد یار مانیکا موجود تھے