پاکپتن (حسن بخاری سے) حکومتی ہدایات کے مطابق گندم خرید کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں، گندم خرید مراکز پر کسانوں کو سہولیات سے آراستہ بھی کیا جا رہا ہے، تحصیل عارفوالہ میں محکمہ فوڈ نے کسانوں کی سہولت کو ہر سطح پر مقدم رکھتے ہوئے8 مراکز گندم خرید بنائے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فود کنٹرولر اسرار احمد خان نے جنرل سیکرٹری پریس کلب سید حسن عباس بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ فود کنٹرولر اسرار احمد خان نے کہا کہ بنی شیل مرکز پرانچارج خاور خان، احمد یار مراکز انچارج عابد کمال، مرکز چوک مرلے انچارج خلیل احمد ڈوگر، مرکز ترکھنی انچارج رانا رفیق احمد، مرکز رنگ شاہ انچارج شاہد یسین، مرکز26/E.B انچارج زاہد عمران،اڈا جہانب انچارج غلام رسول، مرکز قبولہ انچارج زیشان افضل کو اہداف دیے گئے ہیں، تمام مراکز خرید گندم کے انچارج کو ہدایات جاری کیں ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق کسانوں کو سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے دیے گئے اہداف کے مطابق گندم خرید کریں، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ فود کنٹرولر اسرار احمد خان نے کہا کہ امسال حکومت پنجاب نے گندم خریدکا ٹارگٹ743780 بوری دیا ہے جو کہ محکمہ خوراک تحصیل عارفوالہ سے خرید کرے گا