پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایپکا یونٹ ڈسٹرکٹ کونسل پاکپتن کی حلف برداری تقریب ضلع کونسل ہال میں ہوئی جس کی صدارت ضلعی چیئرمین اسلم سکھیرا نے کی جب کہ تقریب کے مہمان خصوصی میاں اسلم پرویز ہوتیانہ اسرار بودلہ ضلعی وائس چیئرمین محمد عرفان چانڈیو ضلعی صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب سردار عبدالغنی ڈوگر سینئر نائب صدر محمد ارشاد خان ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا اور چیف آفیسر ضلع کونسل جاوید اسلم ملک تھے صدر سردار خان مانڈل جنرل سیکرٹری میاں محمد یار مانیکا نائب صدر ذاکر حسین فنانس سیکرٹری راؤ محمد ندیم خورشید آفس سیکرٹری محمد طارق جٹ محمد عباس و دیگر سے محمد عرفان چانڈیو ضلعی صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب نے عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر ضلعی چیئرمین اسلم سکھیرا وائس چیئرمین میاں اسلم پرویز ہوتیانہ نے خطاب کرتے ہوۓ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے ملازم ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں آپ ہمارے ساتھی ہیں ہمیں مل کرنئے پاکستان کی بنیادوں کو مظبوط کرنا چاہیے