پاکپتن (حسن عباس بخاری سے) ایک ہی دن میں 18 ڈکیتیاں عوام زیور نقدی موبائل و دیگر اشیا سے محروم پولیس بے بس تفصیلات کے مطابق  ضلع پاکپتن میں ڈکیتیاں ہی ڈکیتیاں ڈاکو ناکہ میں بھی متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق گوجر چوک قبولہ میں محمد محمود سے تین نا معلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 10ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، علاوہ ازیں مسلم گارڈن کی رہائشی خاتون صباء حسن زوجہ رانا طاہر محمود جو کہ اپنی ذاتی کار پر شاپنگ کر کے گھر واپس جا رہی تھی کہ دو نا معلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 30ہزار کی نقدی،4تولے سونے کی چوڑیاں چھین کر لے گئے، اقبال نگر کا رہائشی محمد ممتاز موٹر سائیکل پر عارف والا آ رہا تھا کہ راستے میں دو نا معلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے، چک 161ای بی کے رہائشی محمد کاشف موٹر سائیکل پر عارف والا آ رہا تھا کہ دو نا معلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد لوگوں کو لوٹ لیا محمد شہزاد سے 15ہزار اور موبائل فون، محمد افتخار سے 6ہزار موبال فون، عامر علی سے 5سو نقدی موبائل فون، محمد عامر سے 1500، موبائل فون، تنویر سے ایک ہزار روپے،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا گیا، 19ای بی کے عبداللہ سے 1200روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل اور محمد شریف سے 2500روپے کی نقدکی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے مدنیہ پنسار سٹور سے نامعلوم ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے وارداتوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔