اولاد قدرت کا انمول تحفہ ہے اور اللہ جس سے خوش ہوتا ہے، اُسے اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی نائب صدر پریس کلب ےٰسین چوغطہ نے اپنے بڑے صاحبزادے میاں وحید چوغطہ کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کی ذات کی اس کرم نوازے پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں کہ اُس نے مجھے دادا بنا یا اس موقع پر پریس کلب پاکپتن کے صدر افتخار بھٹی، جنرل سیکرٹری سید حسن عباس بخاری، آئی ٹی انچارج طاہر دلشاد، سینئر نائب صدر یاسر علی خان، محمد علی رحمانی، سید عرب حسین بخاری، جمیل الرحمان، اے ڈی شاہد سینئر صحافی، عدیل شیرازی، سید نسیم عسکری، سید فضل عباس بخاری، رانا آفتاب، رانا جواد مسعود، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد وسیم، سینئر صحافی ملک محمد علی، شیخ منیر احمد، خالد محمود جٹ، سید محمد احمد شاہ، چوہدری احسان الحق، حافظ خالد بشیر، سید ابوالحسن شاہ، خالد بھٹی،عمر امین و دیگر صحافیوں نے حاجی ےٰسین چوغطہ کو دادا بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند کریم ایسی لا تعداد نعمتوں سے نوازتا رہے اور اس بچے کو نیک بنائے اور بڑا ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کرئے، کیونکہ آج کے بچے ہی کل کا مستقبل ہیں۔