پاکپتن (حسن عباس بخاری سے )لیبر یونین غلہ منڈی پاکپتن کی تقریب حلف وفاداری قاہد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب میں تبدیل ہو گئی،تفیصلات کے مطابق غلہ منڈی لیبر یونین کے نو منتخب عہدیداران سر پر سے چوہدری محمد اسلم ،صدرچوہدری بشیر احمد،جنرل سیکرٹری اللہ دتہ قریشی ،مقصود پہلوان اور دیگر عہدیداران سے مسلم لیگ ن کے سنیر راہنما رانا احمد علی آرائیں نے آن سے حلف لیا آس موقع پر چیرمین میونسپل کمیٹی چوہدری مظفر اقبال،صدر غلہ منڈی راؤ رفاقت علی ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اکرم بھی موجود تھے،مسلم لیگ ن کے سنیر راہنما رانا احمد علی آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہر شہری آپنا کردار ادا کرے اور صدر بار راؤ محمد اکرم بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،انھون نے کہا کہ ہم نے کرپشن سے پاک سیاست کی بنیاد رکھی ہے خدمت کی سیاست ہماری اولین ترجیح ہےاس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار راؤ محمد اکرم نے غلہ منڈی کے مزدوروں کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے آخر پر رانا احمد علی آرائیں نے لیبر یونین کو 50ہزارروپےکی امداد دی ،تقریب میں رانا احمد علی آرائیں کی تجویز پر میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی