پاکستان کے دفاع سلامتی اور استحکام کے لیے 22 کروڑ عوام افواج پاکستان کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں پاکستان کا انڈیا پر جوابی حملہ بھارتی نسلوں کو ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کے دے گا پاکستانی تحمل برداشت اور امن کی بات کو کمزور سمھجنا بھارتی حماقت ہے ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین سینئر صحافی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری عاطف مجید چیف ایگزیکٹو کاشف مجید اینڈ کو غلہ منڈی پاکپتن نے ملکی صورت حال پر جنرل سیکرٹری پریس کلب حسن عباس بخاری سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو تباہ کر دیا ہے پاکستانی عوام وطن کی حفاظت دل و جان سے کرے گی غوری نصر شاہین میزائل الخالد اورالضرر ٹینک اور ایٹم بم بنائے ہی پاکستان کی بقا اور حفاظت کے لیے ہیں پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ کے صدقے سے قیامت تک قائم رہے گی بزنس کے حوالہ سے چوہدری عاطف مجید نے کہا کہ حکومت کیطرف سے آے روز نئے ٹیکسز نے زمینداروں کے لیے مسائل ہی مسائل پیدا کے ہوۓ ہیں تاجر برادری ملک میں ریرڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں لیکن تاجر ہی اس وقت مسائل کا شکار ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کے بزنس مین کمیونٹی اور کسانوں کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف دیں تا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے