پاکپتن ۔ٹریفک پولیس کی گزشتہ سال 2018 کی سالانہ کارکردگی کے حوالہ سے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری الیاس گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چالان وجرمانہ کی مد میں تقریبا 2 کروڑ عوام کی جیب سے نکل کر حکومتی خزانہ میں جمع کروایا تفصیل کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس نے ایک سال کے دوران کمرشل و پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 87 لاکھ 87 ہزار 350 روپے جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ ٹریفک پولیس نے ایک سال کے دوران 56 ہزار 185 گاڑیوں کے چالان اور 4066 گاڑیاں بند کیں ۔محکمہ ٹریفک پولیس نے 36 ہزار 885 موٹر سائیکل 1380 کار جیپ 1735 پک اپ 1853 ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی محکمہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 3843 بس 4035 ویگن 1596 رکشہ کے خلاف قانونی کاروائی کی محکمہ ٹریفک پولیس کی طرف سے 616 ٹیکسی کار 625 فلائنگ کوچ 3613 ٹرک ٹرالا کے خلاف کاروائی کی آخر میں ڈی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جاری کیے جا رہے ہیں