پاکپتن (حسن بخاری سے ) فوجی فاؤنڈیشن اسکول پاکپتن کے زیر اہتمام پاکپتن کی عوام کے لیے خوشخبری پہلے 100 بچوں کو پلے گروپ تا کلاس پنجم تک داخلے بالکل فری ارض پاک پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی ان خیالات کا اظہار پرنسپل ریٹائرڈ کرنل فرخ احمد چشتی نے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ حسن عباس بخاری سے خصوصی ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ فوجی فاؤنڈیشن اسکول پاکپتن ڈوگر کالونی میں 4 مارچ 2019 سے داخلے جاری ہیں یتیم بچوں کے لیے فیس میں 50 فیصد رعایت ہے ریٹائر اور حاضر سروس فوجیوں کے بچوں کے لیے فیس میں خصوصی رعایت ہے سویلین بچوں کے لیے داخلے کا نادر موقع پرنسپل ریٹائرڈ کرنل فرخ احمد چشتینے مزید بتایا کہ پاکستان بھر کے دیگر سکولز کی طرح بچوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے جس کے لیے اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کار اساتزہ کی ٹیم بچوں کے نظم و نسق اور اخلاقی اور زہنی تربیت کے علاوہ دینی تعلیم بھی دینا ہماری اولین ترجیح ہے فوجی فاؤنڈیشن کے فارغ طلبہ کی ملکی اور غیر ملکی معیاری یونیورسٹیز میں داخلے مل سکیں گے