پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر حسن عباس بخاری سے) بابا فرید الدین مسعودگنجشکر ؒ کی نگری میں خدمات سر انجام دینا میرے لیے باعث فخر ہے، پاکپتن کو کرائم فری زون بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے جنرل سیکرٹری پریس کلب حسن عباس بخاری کی قیادت میں خدمت سنٹر کا وزٹ کیا، سینئر صحافی جمیل بٹ، منیر رضا، یاسر علی خان، سمیع ظفر، بھی موجود تھے، ڈ ی پی او ماریہ محمود نے حسن بخاری کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ڈی پی او آفس میں قائم خدمت سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں پر ضلع بھر کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس (لرنر) کی سہولت دی جاتی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اووز کھلی کچہری لگا کر سائلین کو انصاف مہیا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں ڈی ایس پیز اور میرا دفتر ہمیشہ سائلین کے لیے کُھلا رہتاہے، انہوں نے مزید کہا کہ گرجا گھروں، امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکورٹی کے حوالہ سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پاکپتن کا سالانہ عرس بابا فرید الدین ؒ کے موقع پر دنیا بھر سے زائرین آتے ہیں، الحمد للہ عرس پر امن اختتام پذیر ہوا، انہوں نے کہا کہ ہمیں کرائم کو ختم کرنے کے لیے ٹھیکری پہرے کا انتظام بھی شروع کروا رکھا ہے، عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے نئے ڈی ایس پی تعینات ہو چکے ہیں جو ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس موقع پر انہیں بتایا گیا ہے کہ پاکپتن اور عارفوالہ میں موٹر سائیکل رکشہ جن میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد ہے جو بغیر لائسنس کے رکشہ چلاتے ہیں ان کیخلاف کاروائی کی جائے جس پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ کم عمر ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع پاکپتن کو منشیات فری ضلع بنا دیا جائے گا، میری تعیناتی میں ضلع بھر میں بھاری منشیات پکڑ کر سماج دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر جیلوں میں بھجوا دیا گیا ہے،