لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،مہم کا آغاز بااثر اور طاقتور لوگوں سے کیا جائے گا۔ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کا ارادہ کر رکھا ہے،عوامی پیسے کی حفاظت کریں گے ، تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلاامتیاز ہو گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کریں گے،میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہمارا طرہ امتیاز ہو گا۔