راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں بہت بڑاٹمبرمافیاہے،ریلوے کی 4 ڈویژن میں 28 نرسریاں بنائی جائیں گی،ریلوے لائن کی باؤنڈری کودرخت لگاکرمحفوظ بنائیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کرال چوک پر”پلانٹ فارپاکستان”تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا ہے، ریلوے کی 4 ڈویژن میں 28 نرسریاں بنائی جائیں گی،ریلوے لائن کی باؤنڈری کو درخت لگا کر محفوظ بنائیں گے،انہوںنے کہا کہ نوجوان باہر نکلیں، نوجوانوں نے اس ملک کو بنانا ہے۔