ٹوکیو: پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر رانا ابرارحسین نے کہا ہے کہ  گستاخانہ خاکوں کی نمائش منسوخی مسلم امہ کی اخلاقی فتح ہے۔ مسلم امہ نے اپنے جذبات اور احتجاج کو انتہائی پر امن طور پردنیا کے سامنے پیش کی رانا ابرارحسین نے توہین آمیزگستاخانہ خا کوں کی نمائش کی منسوخی پرمیڈیاسیل سے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ محبت محمد و آل محمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔خاکوں کی تیاری اور نمائش مسلمانوں کے جذبات سے کھلم کھلا کھلواڑ تھااس کی جتنی مذمت کی جائے کم ھے۔اس باب کو ہمیشہ  کیلیے بند ہونا چاہیے اور آئندہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ اظہار آزادی کا بہانہ بنا کر کوئی بھی دین و مذھب کے شعائر اور مقدسات کی اھانت کی ذلیل جرآت نہ کر سکے۔ مسلم امہ کے اس متحد ہو کر عالمی اداروں اور آزادی رائے کے نام نہاد علمبرداروں پر واضع کرنا ہوگا کہ اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذاہب کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور اس حوالے سے قانون سازی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رھا ھے اب یورپی یونین اقوام متحدہ و دیگر ممالک کو ایسی قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کروانا چاہیے کہ کوئی شخص مقدسات کی توہین کے متعلق جرآت نہ کرسکے۔