لندن:  صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی کردارادا نہیں کر سکتے۔صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی کردارادا نہیں کر سکتا نئی اور حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہے۔صدر ممنون حسین برطانیہ کے 5 روزہ نجی دورے کے بعد وطن واپس روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنرصاحبزادہ احمد خان نے انہیں رخصت کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے، اس میں ان کا کوئی کردار نہیں۔