اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کی سرکاری طور پر استعمال ہونے والی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے ہیں۔ویراعظم عمران خان کی سرکاری تصاویر کیلئے فوٹوشوٹ مکمل ہو گیا ہے اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سفید قمیص پر کالی واسکٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی یہ تصویر سرکاری محکموں اور اداروں کی ویب سائٹس اور سفارتخانوں میں بھی آویزاں ہوں گی جبکہ ائیرپورٹس پر بھی ان کی یہی تصویر لگائی جائے گی۔