اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولاناغفورحیدری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کو صدرکے لئے نامزد کیا ،صدر پاکستان کو بااختیار ہونا چاہیے اور مولانا فضل الرحمان جیسی قدآور شخصیت ملک میں نہیں ۔اپنے ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولاناغفورحیدری کا کہنا تھا کہ میں ارکان اسمبلی کے صوابدیدی فنڈختم کیے جانے کے حق میں ہوں اس فنڈز سے ارکان پارلیمنٹ نالیاں بنانے پرلگ جاتے ہیں اورصوابدیدی فنڈز سے ارکان پارلیمنٹ کااصل کام رک جاتاہے ،یہی انصاف ، یہی تبدیلی ہے کہ اچھے افسرکومعمولی بات پر ٹرانسفرکردیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کو صدرکے لئے نامزد کیا ،صدر پاکستان کو بااختیار ہونا چاہیے اور مولانا فضل الرحمان جیسی قدآور شخصیت ملک میں نہیں ۔