اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس نے کہا ہے کہ امیرخان جوگیزئی کوگورنربلوچستان بنانے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،امیر خان جوگیزئی کوگورنربلوچستان کاعہدہ دینامحض تجویزتھی،حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے امیرخان جوگیزئی کے حوالے سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امیرخان جوگیزئی کوگورنربلوچستان بنانے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،انہیںگورنربلوچستان کاعہدہ دینامحض تجویزتھی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امیرمحمدسے متعلق بعض شواہدکی بناپرتجویزپرپیشرفت نہیں ہوئی،لٰہذاان کا نام گورنر بلوچستان کے عہدے سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔