لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی ڈاکٹرساجدمحمودشہزادنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورپاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات میں سٹیشن کمانڈرنے نیول چیف کی جانب سے سردارعثمان بزدارکووزیراعلی ٰبننے پرمبارکباددی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک نیوی دشمن کومنہ توڑجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان نیوی نے ملک کے دفاع کے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں،قوم کوپاکستان نیوی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت کی حامل ہے،سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے نیوی کی کارکردگی کی دنیامعترف ہے جبکہ تعلیم اورصحت کے میدان میں بھی پاکستان نیوی کی خدمات قابل تحسین ہیں،پاک نیوی نے قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی بے لوث مددکی۔