مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں جمعہ کی صبح 8 بجے ایک عراقی شہری حسین حمید الحیدری نے چھت سے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودسوزی کر لی ہے جبکہ اس کی وجہ سے دو حاجی بھی شدید زخمی ہوئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے  مسجد الحرام سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ 8بجکر 10منٹ پر حرم سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔عرب میڈیا کا کہناہے کہ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعداجیاد جنرل اسپتال منتقل کیا۔اطباءنے اس کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تا ب نہ لاکر چل بسا۔ اسی دوران خودکشی کے اس واقعہ کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دریں اثنا عراقی حج مشن کے ترجمان حسن فہد الکنانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حاجی حسین حمید الحیدری کا سال پیدائش 1975ءہے۔ اس نے نامعلوم اسباب کے تحت خودکشی کی۔ اس نے چھت سے مطاف میں چھلانگ لگائی تھی۔