فیصل آباد:  پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کی پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام میں فیصل آباد میں جاری ٹرالز مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد 500کے قریب نوجوان شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندر کے فیصل آبادٹرائلز میں ہزاروں کرکٹرزنے شرکت کی ،500شارٹ لسٹ پلیئرزکل دوسرے مرحلے کیلئے ٹرائلزدیں گے،نئے پلیئرزبھی ہفتے کوٹرائلزکیلئے آسکتے ہیں،لاہورقلندرزمایوس کرکٹرزکیلئے امیدکی کرن بن گئی ہے،فیصل آباد قلندرز کی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا،امیدہے فیصل آباد سے مضبوط ٹیم منتخب ہوگی۔