اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج سے وزارتوں سے براہ راست بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ پہلا دورہ وزارت خارجہ کا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ اجلاس میں تمام وزرا کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔