ممبئی: فلم گینگسٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اب ’پنگا‘ سے دھوم مچانے کو تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ایشونی لیئر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پنگا‘ کے لیے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ایشونی نے سوشل میڈیا پر فلم کے دیگر اداکاروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو کی صورت میں کیا۔فلم ساز نے ویڈیو میں اپنی فیملی سمیت کنگنا،جیسی گل اور نینا گپتا کی فیملیز کی تصاویر کو شامل کرکے فلم ’پنگا‘ کا ٹائٹل جاری کیا۔فلم کا نام منظرعام پر آگیا تاہم فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو ملنے والے رول پر کچھ نہیں بتایا گیا لیکن امکان یہی کہ فلم ایک ایسی فیملی سے متعلق ہوگی جن کی زندگی، ہنسی خوشی،  دکھ و مشکلات  اور ان کے خواب کے گرد گھومتی ہے۔فلم ساز ایشونی اس سے قبل بھی کئی فلمیں بناچکی ہیں اور انہیں فلم ’بریلی کی برفی‘ پر بہترین ڈائریکٹرکا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔