ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ’مغل اعظم‘ کے گانے ’مورے پنگھٹ پے‘ پرمادھوری ڈکشٹ نے رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری اوررقص نے ان کوبالی ووڈ میں ایک الگ ہی پہچان دی ہے جو ہر اداکارہ کے حصے میں نہیں آئی۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں ماضی کی خوبرو اداکارہ مدھو بالا کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے بالی ووڈکی مایہ ناز فلم مغل اعظم کے مشہور و معروف گانے ’موہے پنگھٹ پے‘ پر رقص کرکے سب کے دل جیت لیے۔اداکارہ نے اصل گانے کی طرح ہی مدھو بالا کا انداز اپنایا ہوا ہے جب کہ ان کی طرح لال چولی اور نارنجی رنگ کا لہنگا پہنا ہے جس میں وہ بالکل مدھو بالا ہی لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ اب ہمیں فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں انیل کپور اور اجے دیوگن کے ہمراہ  اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔