مکہ مکرمہ : سعودی فرمانرو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطبہ حج سے قبل دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام اہم پیغام دیا ہے۔مدینہ منورہ کے قاضی اور مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ خطبہ حج دے رہے ہیں۔ انہوں نے خطبہ حج سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہم اللہ کے محترم گھر کے حاجیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آئے ہیں ۔ اللہ ان کا حج قبول فرمائے کیونکہ قبول حج کا بدلہ جنت ہے۔