مکہ المکرمہ : ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آلِ شیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے مسلمنان عالم سے کہا کہ ایسے کام نہ کریں جن کے کرنے سے ریاست نے منع کیا ہو۔ انہوں نےکہا کہ اےایمان والواللہ سےڈرتےرہو اور ان کےحکم پرعمل کرو، اللہ سےڈرنےوالاحق اورسچائی کے راستے پر رہتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جس نےتقویٰ کاراستہ اختیارکیاوہ کامیاب ہوگا۔خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ حسین بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ تمام انبیاکرام نےاپنی قوموں سےکہاکہ صرف اللہ کی عبادت کرو ، تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم فلاح پاؤ، نمازقائم کرو اوراللہ کا ذکر کرو۔اللہ وحدہ لاشریک ہےکسی اور کو اپنا خدا مت بناؤ۔ انہوں نے کہا کہ لوگو!دنیاکی کامیابی صرف اللہ پریقین اور سچے راستے پر چلنےسےملتی ہے، اےایمان والوآپ پراللہ کا خاص فضل ہے، انہوں نے کہا کہ ایمان کی بنیادکچھ ارکان پرہےجس کی وضاحت بھی کی گئی ہے،ایمان کی بنیاداللہ پریقین ہے اور وہ وحدہ لاشریک ہیں، توحید اوررسالت کے بعد نماز اسلام کاسب سےبڑارکن ہے،نمازقائم کرناتقویٰ ہے،اللہ کی عبادت تمام مسلمانوں پرفرض ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اللہ کےدین پرعمل کرنےوالوں کے اجرکوضائع نہیں کیا جاتا، متقی بننےکے لیے رمضان میں روزےفرض کیےگئے،حج بیت اللہ ان لوگوں پرفرض ہےجواستطاعت رکھتےہیں، جس شخص نےاللہ کی رضاکیلئےحج اداکیا وہ چہرہ آج بھی روشن ہے۔ خطبے میں بتایا گیا کہ بےحیائی سےبچنےوالا،تقویٰ اختیار کرنے والا بے شک اجرحاصل کرے گا۔ آل الشیخ نے کہا کہ نبی کریمﷺکااخلاق سب سےکامل ہے،انسانیت پرفرض ہےاپنےاخلاق پرانحصارکریں،امت مسلمہ اپنی اخلاقیات کومدنظررکھتےہوئےآگےبڑھے۔ ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھے معاشرے کےوجود کیلئے اخلاقیات کادرس ضروری ہے،نبی کریمﷺ کااخلاق ہمارےلیےمثال ہے،ہمیں عمل کرنا چاہیے، نبی کریمﷺنےبتایا سب سے بہترین شخص وہ ہےجس کےاخلاق اچھےہوں، شیخ حسین نے کہا کہ اخلاق کی وجہ سےہی مسلمانوں کےدرمیان محبت پیدا ہوتی ہے،اسلام ہمیں حکم دیتاہےکسی پرظلم نہ کریں،شفقت سے پیش آئیں، امت مسلمہ قرآن وسنت پرعمل پیراہے اور اسلام کی اصل تصویراحسن اعمال ہے۔ شیخ حسین بن عبدالعزیز نے خطبہ حج کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ نےحضرت ابراہیم علیہ السلام کوحکم دیاتقویٰ اختیارکرو،تمام انبیا نےاپنی اقوام کوبھی تقویٰ اختیارکرنےکی ہدایت کی،اسلام ہمیں والدین کی عزت ، بچوں پرشفقت کی ہدایت کرتاہے۔مومنو!تمہارارب تمہیں بڑی بشارت کی خوشخبری سناتاہے،اسلام محبت اورشفقت کادرس دیتاہے، بےحیائی سےروکتاہے،اللہ نےدھوکے سےمنع فرمایااورناپ تول درست کرنےکاحکم دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نےامانت میں خیانت نہ کرنےکاحکم فرمایاہے،اللہ نےقرآن پاک میں اخلاق رکھنےوالوں کی صفات کوبیان فرمایاہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ آسمان سے دنیا کی جانب متوجہ ہوتا ہے۔اےمسلمانو! اللہ نےگناہوں سےتوبہ کےدروازےکھول دیئےہیں ، اے مسلمانوں آج توبہ کادن ہے۔آج وہ مبارک دن ہےجس میں اللہ نےدین اسلام کومکمل کیا، آج کے دن توبہ کرنےوالوں کےگناہوں کواللہ ثواب میں بدل دیتاہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کو مخاطب کرکے کہا کہ اللہ نےجاسوسی،تجسس اورغیبت کرنےسےمنع فرمایاہے،اللہ نےجھگڑاکرنےوالوں کےدرمیان صلح کرانےکاحکم دیاہے اوراللہ تعالیٰ نے غداری کرنےوالوں کے خلاف بھی احکامات دیئےہیں۔ آل الشیخ نے کہا کہ گزشتہ قوموں سےہمیں سبق حاصل کرناچاہیےکہ ظالموں کے ساتھ کیاہوا، مالی معاملات میں بھی اخلاق کی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے،نیکی کاحکم دیں اوربرائی سےروکیں اسی لیےہمیں بہترین امت کہاگیا،اللہ کےحکم اور نبی کریمﷺکی ہدایت پرعمل کرینگےتو ہماری کامیابی ہوگی۔خطبے میں انہوں نے کہا کہ جس کام سے ریاست منع کرے وہ کام کرنا جرم ہے اور اس کا مرتکب سزا کا حقدار ہوگا، خطبے کے آخر میں پر امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔