اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔عمران خان نے گذشتہ روز وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جب کہ وہ اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے جسے سرکاری ٹی  وی سے  براہ راست نشر کیا جائے گا۔عمران خان قوم سے خطاب میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم اپنی نئی حکومت کی ترجیحات بھی بیان کریں گے جبکہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔