اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ ہفتے کونومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی،جس میں تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کیلئے عمران خان کے بھارتی دوست نوجوت سنگھ سدھو خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں، ان کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی تقریب میں موجود تھے۔ بھارت سے