لاہور: پنجاب میں عام انتخابات میں شکست کے بعدپیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے کل(پیر کو) لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات میں شکست کے بعد ٹکٹ ہولڈرزکااجلاس وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے طلب کیا ہے اور اجلاس میں صوبائی اورقومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوں گے جس میں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔