فیصل آباد: سٹیج اداکارہ ند اچودھری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،تاہم وہ محفوظ رہیں۔ پولیس کےمطابق اداکارہ راجباہ روڈ پرواقع تھیٹر میں اپنی گاڑی میں جانےلگیں جب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجےمیں گاڑی کےشیشے ٹوٹ گئے،حملہ آورفرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔