اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے عمل کو اختتامی مراحل کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس 6 اگست  بروز پیر کوطلب  کرلیا جو کہ 2بجے سہ دوپہر کو بنی گالہ میں ہوگا ،عمران خان نے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ارکان اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،اجلاس میں عمران خان حکومت سازی پرارکان قومی اسمبلی کواعتمادمیں لیں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 116نشستیں حاصل کیں تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ ہم نے وفاق میں حکومت بنانے کے لئے نمبر گیم پوری کر لی ہے۔