پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نا معلوم ڈاکو ؤں نے مسافر وین کو لوٹ لی اور ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لیا ، تفصیلات کے مطابق چک نمبر33ایس پی سلیم کوٹ جھال کے قریب 5نا معلوم ڈاکوؤں نے ملتان سے پاکپتن آنے والی وین کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر مسافروں سے تقریباََ 78ہزار کی نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے، جبکہ راجباہ پرانی تحصیل بحد چک سوماں کے قریب نا معلوم ڈاکوؤں نے محمد حسین نامی شخص سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر لے گئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔