پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما رانا احمد علی آرائیں نے کہا ہے کہ بابا فرید ؒ کی نگری کے باسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر دھونس دھاندلی کے با وجود پی پی 192میں اُن کے بیٹے میاں نوید علی کو تاریخ ساز کامیابی سے نوازہ ، انہوں نے کہا کہ پہلے سال کی ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، ہم کمیشن اور کرپشن کی سیاست کے خلاف باتیں ہی نہیں کیں بلکہ عمل کر کے دکھایا جو ہمارے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ہے ، رانا احمد علی آرائیں نے مزید کہا کہ اُن کا بیٹا نوید علی اب پہلے سے بھی زیادہ شہر کے عوام کی خدمت کرئے گا ، ادھورے کام مکمل کروائے جائیں گے ، شہر کو روشن ، خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کا جو سفر شروع کیا تھا اس کو پورا کیا جائے گا، رانا احمد علی آرائیں نے کہا کہ شہر یوں نے منافقت کی سیاست کرنے والوں کو بھی دفن کر دیا ہے اور وہ علاقہ کے لوگوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے دل و جاں سے انہیں سپورٹ کیا اور وہ لوگوں کی محبت کو نہیں بھلا سکتے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل پاکپتن کے محدود ذرائع آمدن ہونے کے با وجود بہترین بجٹ تیار کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ممبران ضلع کونسل اور سٹاف ضلع کونسل جنہوں نے بجٹ تیار کیا اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،