کراچی گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سپرلیگ 3 کے فائنل میں جہاں غیر ملکی کھلاڑی چھائے رہے وہیں اسٹیڈیم میں ویرات انوشکا کے چرچے بھی جاری رہے۔گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا۔ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر جہاں پوری پاکستانی قوم خوشی سے سرشار تھی وہیں شائقین روایتی حریف بھارتی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے کافی مایوس نظر آئے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانب کے لوگوں کی شدید خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے، تاہم پاک بھارت سیاسی کشید گی کی وجہ سے دونوں جانب کے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے سے محروم ہیں