اسلام آباد : نیب نے کیپٹن(ر) صفدر کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط میں بتا دیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی بھی گرفتاری کے لئے ملک بھر میں نیب نے تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نیب نے وزارت داخلہ کو ہنگامی بنیادوں پر خط لکھ کر فوری طور پر کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ نیب سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے پہلے ہی وزارت داخلہ کو لکھ چکی ہے اس کے علاوہ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ جہاں پر وہ اتریں گے اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں نواز شریف اور مریم نواز کے اترنے سے پہلے نیب ٹیم اسی ایئرپورت پر موجود ہو گی اور دونو ں کی گرفتاری میں کوئی سستی نہیں برداشت نہیں کی جائے گی